ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرسمس پر سردی کاقہربڑھا، منالی میں درجہ حرارت صفرسے نیچے 3.2 ڈگری سیلیس

کرسمس پر سردی کاقہربڑھا، منالی میں درجہ حرارت صفرسے نیچے 3.2 ڈگری سیلیس

Wed, 26 Dec 2018 10:50:28    S.O. News Service

شملہ26دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ہماچل پردیش میں کرسمس پر سردی کی لہر کاقہر اور بڑھنے سے منالی میں درجہ حرارت صفر سے نیچے 9.4ڈگری سیلسیس تک پہنچ گیاہے۔دوسری طرف منالی کے سیاحتی مقامات کے مشہور سیاحتی مقام میں 3.2ڈگری سیلسیس ریکارڈکیاگیا۔شملہ کے موسمیات کے شعبے کے ڈائریکٹر منموہن سنگھ نے کہا کہ کلپنا، سولن، بھنتر، سندرنگر اور سوبگھ میں درجہ حرارت صفر سے بھی کم ہے۔

قبائلی علاقے لاہول اوراسپتی ضلع کے انتظامی مرکز،کیلانگان، ریاست میں سب سے سرد جگہ تھی۔سنگھ نے بتایا کہ کلپا میں درجہ حرارت صفر سے نیچے 4.6ڈگری سیلسیس، سوبگھ میں صفر سے نیچے 1.7ڈگری سیلسیس، بھتر میں صفر سے نیچے ایک سیلیس، سدرنگر میں صفر سے نیچے 0.7ڈگری سیلسیس اور سولن میں درجہ حرارت صفر سے نیچے 0.4ڈگری سیلسیس درج کیاگیا۔ریاستی دارالحکومت شملہ میں، درجہ حرارت 1.7 ڈگری سیلسیس میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ کفری میں درجہ حرارت 0.8ڈگری سیلس اور ڈالہوجی میں 1.1ڈگری سیلسیس تھا۔


Share: